’اس وقت تو دانیال پیدا ہی نہیں ہواتھاجب ۔ ۔ ۔‘ لیگی رہنمادانیال عزیز سے سینکڑوں ایکڑ اراضی واگزار کرانے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا

’اس وقت تو دانیال پیدا ہی نہیں ہواتھاجب ۔ ۔ ۔‘ لیگی رہنمادانیال عزیز سے ...
’اس وقت تو دانیال پیدا ہی نہیں ہواتھاجب ۔ ۔ ۔‘ لیگی رہنمادانیال عزیز سے سینکڑوں ایکڑ اراضی واگزار کرانے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) سرگودھا میں اراضی واگزار معاملے پر دانیال عزیز کے والد انور عزیز میدان میں آگئے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق چودھری انور نے کہا سرگودھا کی اراضی کا دانیال سے کوئی تعلق نہیں، جب زمین لیز پر حاصل کی، دانیال عزیز پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔

یادرہےکہ سرگودھا سے سینکڑوں ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی جس کی ملکیت دانیال عزیز سے جوڑی گئی تھی ۔ دنیا نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر عاصم رضا کو سورس رپورٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ سرکاری رقبہ تقریباً 325 ایکڑ انور عزیز نے 1960ء میں محکمہ لائیو سٹاک سے لیز پر لیا تھا، جس کی لیز کی مدت 2000ء میں ختم ہو گئی اور 18 سال سے اس سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ چلا آ رہا تھا جس کے معاملات سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز ڈیل کرتے تھے، جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ڈپٹی دائریکٹر اینٹی کرپشن عروج الحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اسرار کاظم کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔

 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور