ماں نے پیسوں کیلئے بیٹی بیچ دی، خریداروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

ماں نے پیسوں کیلئے بیٹی بیچ دی، خریداروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
ماں نے پیسوں کیلئے بیٹی بیچ دی، خریداروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(ویب ڈیسک) ماں نے پیسوں کی خاطر 14 سالہ بیٹی کو بیچ دیا اور خریدنے والے چار ملزموں نے لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا، بیٹی نے اپنی ہی والدہ اور ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پولیس نے لڑکی کی والدہ اور ملزم اشفاق سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ادھرساہیوال میں یاسمین کو ملزم عمران، اوکاڑہ کی شبانہ کو ملزم رفیق، سمبڑیال میں زبیدہ بی بی کو اوباش بشیر جبکہ پسرور میں 5 سالہ کو ملزم اوباش نے ہوس کا نشانہ بنایا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد /جرم و انصاف