وزیراعظم نے وزارت خزانہ سے دس سالوں میں لیے گئے قرضے کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ سے دس سالوں میں لیے گئے قرضے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاوسنگ سکیم اہم منصوبہ ہے اورنیاپاکستان ہاوسنگ سکیم ون ونڈوآپریشن کے تحت شروع کیاجارہاہے اس سے ہاوسنگ پروجیکٹ سے تعمیراتی صنعت میں ترقی ہوگی جبکہ اورنج لائن ٹرین کیلئے مزیدقرض لیناپڑےگا۔ وزارت خزانہ سے دس سالوں میں لیے گئے قرضے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے لیاگیابیرونی قرض کیسے خرچ ہوا؟ قوم کے اربوں روپے لوٹ کرکھالیے گئے اورپاکستان کاقرض 6 ہزارارب سے 30 ہزارارب تک پہنچ گیا، قرضوں کی قسط واپس کرنے کیلئے آج ہم مزیدقرض لے رہے ہیں، وزارت خزانہ سے قرضوں کے حوالے سے تفصیلات پوچھی ہیں وزارت خزانہ سے پوچھاقرض کن منصوبوں پرخرچ ہوا؟ساری تفصیلات بتائیں۔