مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد سے اب تک خاموش مگر کیوں؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی

مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد سے اب تک خاموش مگر کیوں؟ بالآخر اصل وجہ سامنے ...
مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد سے اب تک خاموش مگر کیوں؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مریم نواز والدہ بیگم کلثوم کے چہلم کے بعد سیاست میں دوبارہ متحرک ہوں گی، وہ والدہ کی وفات کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور چہلم تک کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ان کیلئے دفتر قائم کیا جارہا ہے ، جہاں پر وہ روزانہ کی بنیاد پر بیٹھا کریں گی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق بیگم کلثوم کا رسم چہلم آئندہ عشرہ میں متوقع ہے۔ ماڈل ٹاﺅن میں سیکرٹریٹ کے اندر ایک الگ آفس کی تیاری شروع کردی گئی ہے جہاں پر مریم نواز پارٹی عہدیداروں، کارکنوں بالخصوص لاہور کے حلقہ این اے 127 کے عوام سے ملاقاتیں کریں گی ، مریم نواز پارٹی میٹنگز میں شرکت سمیت میڈیا سیل کی بھی نگرانی کریں گی۔

دوسرے مرحلہ پر مریم نواز مختلف شہروں کا دورہ، جلسے جلوسوں سے خطاب، خواتین ریلی میں بھی شرکت کریں گی اور مسلم لیگ (ن) کے احتجاجی مظاہروں اور دیگر پروگرامز میں بھی شریک ہوں گی، مریم نواز سوشل میڈیا ٹیم کو بھی دوبارہ متحرک کریں گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد