پولیس اہلکار ویڈیو ز بنا کر جوڑوں سے رقم وصول کر نے لگے،سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میلنگ، اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

پولیس اہلکار ویڈیو ز بنا کر جوڑوں سے رقم وصول کر نے لگے،سوشل میڈیا پر فوٹیج ...
پولیس اہلکار ویڈیو ز بنا کر جوڑوں سے رقم وصول کر نے لگے،سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میلنگ، اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

  

لاہور( ویب ڈیسک )ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لڑکے اور لڑکی کی ویڈیو بنا کر ان سے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ انویسٹی گیشن کے افسروں نے بلیک میل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کو خط لکھ دیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ میں ایک مقدمہ کی تفتیش میں انکشافات سامنے آئے کہ اسی تھانے کے پولیس اہلکار عثمان مشتاق اور عثمان سعید نے گاڑی میں موجود لڑکے اور لڑکی کی ویڈیو بنائی اور انہیں بلیک میل کرتے ہوئے ان سے 50ہزار روپے مانگے ،رقم نہ ملنے پر اہلکاروں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ ان کانسٹیبلوں کے موبائل فونز سے ایسی مزید 10ویڈیوز ملی ہیں۔ملزم اہلکاروں نے ان تمام افراد کو 50،50ہزار روپے لیکر چھوڑا اور ا ن جوڑوں کے موبائل نمبرز بھی لے لیتے تھے ،جب انہیں کئی روز تک کوئی شکار نہیں ملتا تھا تو وہ پرانے جوڑوں کو ہی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر ان سے اور پیسے لیتے تھے۔

اخباری ذرائع کے مطابق تھانہ گلبرگ ، ماڈل ٹائون ،گارڈن ٹائون ، شادمان ، اچھرہ اور فیصل ٹائون کے بعض کانسٹیبلز بھی رات کے وقت گشت کے بہانے تھانے سے آو¿ٹ ہوتے ہیں اور چوروں ڈاکوئوں کو پکڑنے کے بجائے ایسے جوڑوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں جن سے رقم بٹوری جا سکے۔ اخبار کے مطابق جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں نے چند میاں بیوی کی ویڈیو بنا کربھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور ان سے بھی پیسے لئے۔کینٹ ، اقبال ٹائون اور صدر کے تھانو ں کے چندکانسٹیبلز کی ایسی ہی مشکوک حرکات کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈ ی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /قومی /جرم و انصاف