مردوں پر پانی چوری کا مقدمہ ،پولیس گرفتار کرنے قبرستان پہنچ گئی

مردوں پر پانی چوری کا مقدمہ ،پولیس گرفتار کرنے قبرستان پہنچ گئی

لودھراں (ویب ڈیسک)محکمہ انہارکی پھر تیاں ،پا نی چوری کا مر دوں پر مقد مہ درج کرلیا، صرف یہی نہیں بلکہ پو لیس ملزم گرفتار کر نے قبر ستان پہنچ گئی ۔

روزنامہ دنیا کے مطا بق مو ضع جمبرا نی واہ کے رہا ئشی ملک امین،ملک رمضان، ملک اللہ دتہ نے الزام عا ئد کیا کہ محکمہ انہا ر کے ایس ڈی او اکرم طا ہر نے پانی چوری کے الزام میں چند افراد پر جھوٹا مقد مہ نمبر 316/18 درج کرا یا ہے ان میں دو ملزم محمد رمضان11سال قبل،احمد بخش   8ماہ قبل فوت ہو چکے ہیں ان کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے ،انہوں نے الزام عا ئد کیا کہ مختار میٹ اور رشید بیلدار ان کے پا س رپورٹ لے کر آئے تھے اور کہا کہ10ہزار رشوت دیں تو وہ رپورٹ گم کر دیں گے ور نہ مقد مہ درج کر وا دیں گے ہم نے انکار کیا تو انکے خلاف ایس ڈی او اکرم طا ہر سے ملکر جھو ٹا مقد مہ درج کر وا دیا ،انہوں نے وزیر اعلیٰ،چیف جسٹس، آ ئی جی سے مقد مہ خارج کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لودھراں