آپ میر ی نظر میں ہیں ،چیئرمین سینیٹ کا ستارہ ایاز کوبرجستہ جواب

آپ میر ی نظر میں ہیں ،چیئرمین سینیٹ کا ستارہ ایاز کوبرجستہ جواب
آپ میر ی نظر میں ہیں ،چیئرمین سینیٹ کا ستارہ ایاز کوبرجستہ جواب

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے سینیٹر ستارہ ایاز کے بارے میں ذومعنی جملے نے ایوان کو کشت زعفران بنادیا ۔

تفصیل کے مطابق سینیٹر ستارہ ایاز نے شکوہ کیاکہ میں آپ کو نظرنہیں آتی ہوں اس لیے مجھے باری نہیں دے رہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ آپ میری نظر میں ہیں جس پر سینیٹر زکے قہقہے لگ گئےجبکہ ستارہ ایاز شرما گئیں۔گزشتہ روز چیئرمین سینٹ نے ستارہ ایاز کو مائیک دیا تو انہوں نے کہاکہ ’شکر ہے جناب چیئرمین ، آپ کی نظر مجھ پر بھی پڑی ۔ چیئرمین سینٹ کے جملے پر ستارہ ایاز شرمائیں تو صادق سنجرانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ستارہ ایاز میری بہن ہے میرے سامنے بیٹھی ہے، میرا مطلب یہ تھا کہ ایوان میں بیٹھے ہررکن پر میری نظرہوتی ہے ۔  ستارہ ایاز نے کہاکہ میں اب ایک بات کروں گی مگر وہ پشتو میں ہے اس لیے وہ کارروائی سے حذف نہیں ہوسکتی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد