4خود کشیاں :عشق میں ناکامی پر نوجوان نے پھانسی لے لی

4خود کشیاں :عشق میں ناکامی پر نوجوان نے پھانسی لے لی
4خود کشیاں :عشق میں ناکامی پر نوجوان نے پھانسی لے لی

  

لاہور،رحیم یارخان،مظفر گڑھ،اٹھ مقام(ویب ڈیسک)عشق میں ناکامی ،گھریلو حالات سے تنگ آکر 4افراد نے خود کشی کرلی۔شمالی چھاؤنی کے علاقے میں20سالہ نوجوان نے عشق میں ناکامی پر گلے میں پھند ا لیکر کر خودکشی کر لی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق شمالی چھاؤنی گلدشت ٹاؤن کے رہائشی 20سالہ عثمان4بچوں کی ماں ،ایک شادی شدہ عورت ،کے عشق میں مبتلا تھا اور اس کو طلاق دلوا کر اس سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر ایسا نہ ہوسکا جس پر اس نے گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر کمرے میں پھندا لے کر خودکشی کرلی۔

ادھر سہجہ کی رہائشی18سالہ آصفہ بی بی کو کام کاج نہ کرنے پروالدہ نے ڈانٹ دیاجس پر اس نے کالاپتھر پی لیا ۔گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ کوٹ مٹھن کے رہائشی30سالہ خدا بخش نے زہر پی لیا، دونوں شیخ زید ہسپتال میں دم توڑ گئے۔علاوہ ازیں مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ لنگر سرائے کی رہائشی چار بچوں کی ماں کو دیور اور خاوند نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر نہر میں چھلانگ لگادی ، اہل علاقہ نے نہر سے نکال کر خاتون کی جان بچالی،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ خاوند نصیر احمد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے۔

ادھرضلع اٹھمقام کے مشرقی علاقہ کٹن کی رہائشی خاتون خدیجہ بی بی نے گھریلو تشدد ،جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی دو سالہ بیٹی طیبہ سمیت نالہ جاگراں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ مقامی لوگوں کے مطابق متوفی خدیجہ پر سسرالیوں کی طرف سے آئے روز تشدد کیا جاتا تھا۔ دوسالہ طیبہ کی لاش نہیں مل سکی۔

مزید : جرم و انصاف