کالا سوٹ لال پراندہ ” سسی پلیجو “ کا دلچسپ انداز، اراکین سینٹ دیکھتے رہ گئے

کالا سوٹ لال پراندہ ” سسی پلیجو “ کا دلچسپ انداز، اراکین سینٹ دیکھتے رہ گئے
کالا سوٹ لال پراندہ ” سسی پلیجو “ کا دلچسپ انداز، اراکین سینٹ دیکھتے رہ گئے

  

اسلام آباد(آن لائن) ”کالے اور گھنے بال ،کالا سوٹ لال پراندہ“۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے گزشتہ روز ایوان میں سب کو دیکھنے پر مجبور کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سسی پلیجو سج دھج کر کالا سوٹ زیب تن اور گلے میں لال پراندہ ، کھلے بال لہراتے ہوئے ایوان میں آئیں تو اراکین سینیٹ نے دیدنی نگاہوں سے نہ صرف دیکھا بلکہ دیکھتے ہی رہ گئے۔

سینیٹ کی پارلیمانی امور کے الیکشن 2018 اور RTS سے متعلق  اجلاس کی بھی چیئرپرسن سسی پلیجو نے صدارت کی ۔ اس موقع پر سسی پلیجو کاکہناتھاکہ انتخابات سے قبل ہی آر ٹی ایس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،  اکیس مئی کو واضح طور پر کہا تھا کہ آر ٹی ایس کا تجربہ ناکام رہے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس ضمن میں  مطمئن کرنا پڑے گا۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد