ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس ،ڈاکٹرپرویزحسن انسدادماحولیاتی آلودگی کمیٹی کے چیئرمین مقرر

ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس ،ڈاکٹرپرویزحسن انسدادماحولیاتی آلودگی کمیٹی ...
ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس ،ڈاکٹرپرویزحسن انسدادماحولیاتی آلودگی کمیٹی کے چیئرمین مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ڈاکٹرپرویزحسن کو انسدادماحولیاتی آلودگی کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرصاحب ! اس ملک وقوم کیلئے کچھ کریں،اپنی ٹیم خودبنائیںاور ملک بھرمیں آلودگی کامسئلہ حل کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ڈاکٹرپرویزحسن کو انسدادماحولیاتی آلودگی کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرصاحب ! اس ملک وقوم کیلئے کچھ کریں،اپنی ٹیم خودبنائیںاور ملک بھرمیں آلودگی کامسئلہ حل کریں۔

ڈاکٹر پرویز ملک نے کہا کہ جوکراچی میں اقدامات کیے وہی پورے ملک کیلئے کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈاکٹر پرویز صاحب کوکوئی قانونی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے،ڈاکٹرپرویزصاحب ! آپ حکم جاری کرسکتے ہیں،ڈاکٹر پرویز ملک نے کہا کہ بھٹوں کونئی ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنےکی ضرورت ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد