قوم سرسبز اورصاف پاکستان مہم کی کامیابی کے لئے بھرپورتعاون کرے:صدر مملکت کاکلین اینڈ گرین پاکستان مہم پر پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم سرسبز اورصاف پاکستان مہم کی کامیابی کے لئے بھرپورتعاون کرے، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے مربوط نظام اپنایا جائے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرنا ہوگا،پلاسٹک کی بنی اشیا سے اجتناب کیا جائے اورکوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے مربوط نظام اپنایا جائے۔صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہاتھ دھونے سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے،صفائی کا تعلق براہ راست صحت سے ہے،قوم سرسبز اورصاف پاکستان مہم کی کامیابی کے لئے بھرپورتعاون کرے۔