”کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں فلم کے ڈائریکٹر نے ہیروئن کے کردار کیلئے لڑکیوں سے کہا کہ مختصر لباس پہنو اور ۔۔“اداکار عمران خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ بالی ووڈ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

”کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں فلم کے ڈائریکٹر نے ہیروئن کے کردار کیلئے لڑکیوں ...
”کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں فلم کے ڈائریکٹر نے ہیروئن کے کردار کیلئے لڑکیوں سے کہا کہ مختصر لباس پہنو اور ۔۔“اداکار عمران خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ بالی ووڈ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بھانجے اور عمران خان نے بالی ووڈ انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے واقعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے انڈسٹری میں جاری ’می ٹو‘ مہم سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ باتیں ایسی تھیں جو مجھ پر ایک بوجھ تھیں اور اس حوالے سے میں نے بولنا بھی چاہا مگر نہیں بول سکا تھا لیکن اب یہ وقت بتانے کا ہے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ میرے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ایک ہدایتکار کی جانب سے فلم میں مرکزی کردار کے لئے خواتین کا ا?ڈیشن لیا جارہا تھا جہاں ا±س نے ایک لڑکی سے مختصر لباس میں فوٹو شوٹ کرانے کا کہا درحقیقت وہ شوٹ کسی میگزین یا کوئی لباس کا امتحان نہیں تھا بلکہ وہ تصاویر صرف ہدایتکار کو اپنے ذاتی لیپ ٹاپ میں رکھنا تھیں۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ بعد میں وہ مختصر لباس میں بنائی گئیں تصاویر نوجوان لڑکیوں اور وہاں سیٹ پر موجود دیگر خواتین کو دکھائی گئیں اور ا±س وقت مجھے یہ ناپسندیدہ عمل لگا کیوں کہ ا±س دوران ا±ن لڑکیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر ہراساں کیا جارہا تھا۔

اداکار عمران خان نے بتایا کہ بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے بہت سے واقعات میرے سامنے ہوئے جس نے مجھے کئی سال پریشان کئے رکھا یہاں تک کہ ان تمام معاملات سے ا?گاہ ہونے کے باوجود میں لب کشائی نہیں کر سکا کیوں کہ مجھے اندازہ تھا کہ کوئی میرا بھروسہ نہیں کرتا اور نہ ہی کوئی میری مدد کرنے کے لئے میرے ساتھ کھڑا ہوتا۔

مزید : تفریح