حکومت کا ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے بنانے کا اعلان

حکومت کا ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے بنانے کا اعلان
حکومت کا ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے بنانے کا اعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات چوہدری نے کہاہے کہ ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور انہیں کہا گیاہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی درخواست پراسپیکراسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے،شہبازشریف کوبلایاگیاتوپارلیمنٹ ان سے بازپرس کرے، پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کاسلسلہ بند ہونا چاہیے ، شہباز شریف پارلیمنٹ آئے توان سے سوالات کرنےکاموقع ملے گا، انھوں نے جوپاکستان کیساتھ کیامیرا خیال تھا کہ یہ 6 ماہ گھر سے ہی نہیں نکلتے، پاکستان کے موجودہ حالات کے جو ذمے دار ہیں ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیکس نہ دینے والی موبائل فون کمپنیاں پاکستان میں کام نہیں کرسکیں گی،اسٹیل ملزکے اگست کی تنخواہ کی منظوری دی ہے،پی آئی اے پر 406 ارب قرض ہے تاہم ایئروائس مارشل ارشدملک کوچیئرمین پی آئی اے لگانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، چیئرمین پی آئی اے کو کہاگیاہے کہ ادارےکی مالی مشکلات کوفوری حل کریں،پی آئی اے میں ہرماہ 2 ارب روپے خسارہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں 3 ہزارلوگوں کے نام ہیں، سیاسی انتقام کانشانہ بننے والوں کانام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیاہے محمدمیاں سومروچیئرمین نجکاری کمیشن ہوں گے، کابینہ نے وزیرمملکت شہریارآفریدی کی کارکردگی کوسراہا ہے ، عون عباس چیئرمین پاکستان بیت المال ہوں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ایف بی آرمیں اصلاحات کوسامنے لایاجائےگا، وزیراعظم نے ایف بی آرمیں اصلاحات پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ صرف 2 یا3 پینٹ کمپنیاں ٹیکس دےرہی ہیں، ن لیگ جواقتصادی حالت چھوڑکرگئی اس سے مشکلات ہیں ، ہاو¿سنگ سکیم گیم چینجرہے جس سے تبدیلی محسوس ہوگی،وزیراعظم کے دورہ چین سے تعلقات میں مزیدبہتری آئےگی، موبائل فونزاسمگل کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاو¿ن کافیصلہ کیاگیاہے، اس سال کے آخرتک اسمگل شدہ موبائل فون بندکردیے جائیں گے، امید ہے چین سے بھی سرمایہ کاری آئےگی،شہبازشریف کوبلایاگیاتوپارلیمنٹ ان سے بازپرس کرے، پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کاسلسلہ بند ہونا چاہیے ، شہباز شریف پارلیمنٹ آئے توان سے سوالات کرنےکاموقع ملے گا۔ان کا کہناتھا کہ سگریٹ مافیاکیخلاف بڑے کریک ڈاو¿ن کافیصلہ کیا ہے، غریب عوام کوریلیف دینے کیلئے صحت کارڈکااجراکیاجارہاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی