اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا، پیپلزپارٹی ارکان شامل نہیں

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا، پیپلزپارٹی ارکان شامل نہیں
اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا، پیپلزپارٹی ارکان شامل نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستورپر اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا۔
شہباز شریف کی گرفتاری اور قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن کااجلاس جاری ہے اور قومی اسمبلی کے باہر شاہراہ دستورپرہی اپوزیشن ارکان نے دھرنا دے دیا ہے ۔دھرنے اور علامتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن)اور اس کی ہم خیال جماعتیں شریک ہیں جبکہ اپوزیشن کے دھرنے میں پیپلزپارٹی ارکان شامل نہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں او رقومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔