سینیٹر عثمان کاکڑکاعام انتخابات میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے استفیٰ کا مطالبہ

سینیٹر عثمان کاکڑکاعام انتخابات میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے استفیٰ ...
 سینیٹر عثمان کاکڑکاعام انتخابات میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے استفیٰ کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر جاری ہے جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماو¿ں کے خطابات جاری ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق پی کے میپ کے سینیٹر عثمان کاکڑ نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کامشترکہ اجلاس بہت اہم ہے، شہبازشریف کی گرفتاری کاایک پس منظرہے،شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، عام انتخابات سے پہلے باپ پارٹی بنائی گئی،سینیٹ کے الیکشن میں آزادسینیٹرزمنتخب کراکے چیئرمین بنوایاگیا۔
انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کے درمیان ہے ،اب بھی پارٹیوں کوتوڑنے کاعمل جاری ہے،ڈرادھمکا کرفارورڈبلاک بناناہمیں قبول نہیں ،عام انتخابات اورسینیٹ کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی،اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،نیب چیئرمین نے اپنی سیاست شروع کی ہوئی ہے وہ اپنا استعفیٰ جمع کراوائیں۔

مزید :

قومی -