پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا حکومت سے آئی ایم ایف کی شرائط نہ ماننے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا حکومت سے آئی ایم ایف کی شرائط نہ ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا حکومت سے آئی ایم ایف کی شرائط نہ ماننے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے آئی ایم ایف کی جانب سے این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کاحصہ کم کرنے سمیت دیگر شرائط نہ ماننے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگرآئی ایم ایف کی شرط مانی گئی توپارلیمنٹ سمیت ہرسطح پرحکومت کو مزاحمت کا سامنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کاحصہ کم کیا جائے، آئینی طور پرصوبوں کاحصہ کسی صورت گزشتہ ایوارڈسے کم نہیں کیاجاسکتا، میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر قرضہ لینے جارہی ہے، آئی ایم ایف کی این ایف سی ایوارڈ سے متعلق شرط مانی گئی تووفاق کوشدید خطرات لاحق ہونگے ، آ ئین کاآرٹیکل 160این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کے حصے کی ضمانت دیتا ہے، آئی ایم ایف کی یہ شرط ماننا پاکستان کے آئین کے سراسر خلاف ورزی ہوگی۔

مزید : قومی