شہباز شریف کی گرفتاری خلاف قانون ،حکومت اور نیب سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،ملک محمد احمد خان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت اور نیب سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،حکومت کے کونسے احکامات ہیں جو آئی جی پنجاب نہیں مان رہے جس کی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا جا رہاہے۔
نجی ٹی وی چینل’ جیونیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی گرفتاری خلاف قانون ہے،حکومت اور نیب سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،حکومت کے وزرانیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، نیب کوجوکرنا ہے بلاامتیاز اور سیاسی مداخلت کے بغیر کرے،حکومت قانون ، آئین سے بالاتر ہوکر اپنی خواہشات کے تابع اقدامات کر رہی ہے، آئی جی پنجاب کے تبادلے کو الیکشن کمیشن نے اپنے اختیار کے تحت روکا،پہلے طاہر خان کی بطور آئی جی تعیناتی کے دوران رولزکو کیوں نہیں دیکھا گیا،حکومت کے کونسے احکامات ہیں جو آئی جی پنجاب نہیں مان رہے،آئی جی پنجاب کی ٹرانسفر پرحکومت نے سیاسی مداخلت کی،پہلے ڈی پی او پاکپتن کا ایشو تھا اب آئی جی پنجاب کا ایشو بھی کھڑا کردیا، فیاض الحسن چوہان نے سپیکر کے اختیار استعمال کرتے ہوئے بیانات دیے،جمہوریت کی خاطر دھاندلی زدہ الیکشن کو بھی تسلیم کیا۔