سینیٹر مشاہد اللہ کا حکومت پاکستان سے انتخابات والے دن کی پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پرلانے کا مطالبہ

سینیٹر مشاہد اللہ کا حکومت پاکستان سے انتخابات والے دن کی پولنگ سٹیشنز کی سی ...
سینیٹر مشاہد اللہ کا حکومت پاکستان سے انتخابات والے دن کی پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پرلانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے حکومت پاکستان کے انتخابات والے دن کی پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پرلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اپوزیشن جماعتوںکے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن کے باعث شہباز شریف کو گرفتار کیا،ایسی جماعت کو لاکر بٹھایا گیا ہے جو اپوزیشن میں بیٹھنے جا رہی تھی،اگر یہ الیکشن صاف شفاف تھے تو پولنگ سٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیو نکالیں،الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی،بلکہ نتائج تبدیل کیے گئے ہیں،شفاف الیکشن ہوتے تو انہیں 20 سے25سیٹیں ملتیں، آئین کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلیے نواز شریف اوراس کی بیٹی نے قربانی دی،درخت لگانے کا مقصد مال کمانے کا طریقہ ہے،اگر آپ ہمارے ہی نقش قدم پر آئی ایم ایف گئے تو عوام کو بیوقوف کیوں بنایا۔

مزید :

قومی -