پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو زوردار جھٹکا لگ گیا، امام الحق نے سب کے ہوش اڑا دئیے، جان کر انضمام الحق بھی پریشان ہو جائیں گے

پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو زوردار جھٹکا لگ گیا، امام الحق نے سب کے ہوش ...
پہلے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو زوردار جھٹکا لگ گیا، امام الحق نے سب کے ہوش اڑا دئیے، جان کر انضمام الحق بھی پریشان ہو جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین بلے بازوں کی بھرپور مزاحمت کے باعث دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں پاکستان کو جیت کیلئے 5 وکٹوں کی ضرورت ہے جبکہ آسٹریلیا کو مزید .... رنز درکار ہیں۔

میچ کا نتیجہ آنے سے پہلے ہی پاکستان کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے اور امام الحق انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈنگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی فریکچر ہو گئی جس کے باعث وہ گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔ ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ امام الحق آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

مزید : کھیل