”نو از شریف عمران خان سے بنی گالہ ملنے گیا تو خان صاحب نے گھر کے لیے یہ چیز مانگی جو۔۔۔“صحافی روف کلاسرا نے ایسا تہلکہ خیز انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کو زور دار جھٹکا لگ جائے گا

”نو از شریف عمران خان سے بنی گالہ ملنے گیا تو خان صاحب نے گھر کے لیے یہ چیز ...
”نو از شریف عمران خان سے بنی گالہ ملنے گیا تو خان صاحب نے گھر کے لیے یہ چیز مانگی جو۔۔۔“صحافی روف کلاسرا نے ایسا تہلکہ خیز انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کو زور دار جھٹکا لگ جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد صحافیوں کو ملاقات کے لیے بلا یا تو روف کلاسرا بھی دعوت ملنے پر وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے جہاں انہوں نے عطا مانیکا والے معاملے پر ڈی پی او کے تبادلے کے حوالے سے عمران خان سے گفتگو کی اور چند مشورے بھی دئیے لیکن بعد میں سوشل میڈ یا پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ روف کلاسرا نے عمران خان سے لیہ کی سڑک بنوانے کو کہا ۔اس پر تحریک انصاف کے سوشل میڈ یا صارفین نے صحافی کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ،آج پھر ایک سوشل میڈ یا صارف نے سڑک بنوانے کا طنز مارا تو روف کلاسرا نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کاظمی نامی شخص نے کہا کہ وزیراعظم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات میں پچاس منٹ مانیکا پر سوالات کر کے آخر میں لیہ کے لیے سڑک ضرور مانگی تھی ۔اس پر جواب دیتے ہوئے روف کلاسرا نے کہا نواز شریف عمران خان سے بنی گالہ ملنے گیا تو خان صاحب نے گھر کے لیے سڑک مانگی جو نواز شریف نے فورا بنوا دی۔ میں نے گھر کے لیے سڑک نہیں مانگی تھی ایم ایم روڈ 400km طویل روڈ جس پر روزانہ حادثات میں لوگ مرتے ہیں۔کون سا جرم ہوگیا علاقے کے لوگوں کی جان اور محفوظ سفر کے لیے سڑک کا کہا؟

مزید : قومی