آرمی چیف کی لندن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی لندن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات،مختلف امور پر ...
آرمی چیف کی لندن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی،لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، برطانوی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وہ برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی