نوازشریف نے ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا:حمزہ شہباز

 نوازشریف نے ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا:حمزہ شہباز
 نوازشریف نے ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا:حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا  ہے کہ  نوازشریف نے ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  2013 سے پہلے 16،16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ، نوازشریف نے ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے، 18ارب ڈالرکے بجلی کےمنصوبے لگائے گئے،ہم نے کبھی نہیں کہاکہ سابق حکومت خزانہ خالی کرگئی ہے، دیامربھاشاڈیم کیلئےزمین نوازشریف نےخریدی تھی،نوازشریف نےاربوں ڈالرکی پیشکش ٹھکراکرایٹمی دھماکےکیے،نوازشریف نے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہعمران خان نےزندگی میں بہت کم سچ بولا،عمران خان نےکہاتھا کہ آئی ایم ایف کےپاس نہیں جائیں گے، پنجاب کی خدمت کرنے والے کوگرفتارکیا گیا، شہبازشریف کوجھوٹے مقدمے میں گرفتارکیا گیا،پشاورمیں کرپٹ ٹھیکیدارکومیٹروبس کا ٹھیکہ دیا گیا۔

مزید : قومی