پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،  393.79  پوانٹس کی کمی کے ساتھ  38398.30  کی سطح پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،  393.79  پوانٹس کی کمی کے ساتھ  ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،  393.79  پوانٹس کی کمی کے ساتھ  38398.30  کی سطح پر بند

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزکاروبار کے دوران  شدید مندی کا رجحان دیکھا  گیا اور کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 393.79  پوانٹس کی کمی کے ساتھ  38398.30  کی سطح پر بند ہوا۔

نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور مارکیٹ میں 197 پوانٹس تک کی کمی واقع ہوئی، اس کے بعد مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری ہوئی لیکن انڈیکس بدستور منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا،آخری سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں مارکیٹ میں 523 پوانٹس تک کی کمی ہوئی تاہم آخری لمحات میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری ہوئی،کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 393.79  پوانٹس کی کمی کے ساتھ  38398.30  کی سطح پر بند ہوئی۔

مزید : قومی /بزنس