چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈاحسان مانی کا سابق کھلاڑیوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈاحسان مانی کا سابق کھلاڑیوں پر مشتمل کمیٹی بنانے ...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈاحسان مانی کا سابق کھلاڑیوں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے سابق کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،سا بق پلیئرز پرمشتمل کمیٹی پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور بہتری کے لیے کام کرے گی اور کرکٹ کے معاملات بھی دیکھے گی۔

نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے سابق کرکٹرز پر مشتمل کمیٹی  جلد بنائی جائے گی، جس سابق کرکٹر کے بارے میں بھی محسوس ہوا کہ وہ ملکی کرکٹ کی بہتری کیلیے کچھ کر سکتا ہے اسے کمیٹی میں شامل کر لیا جائے گا، سابق کھلاڑی کھیل کی باریکیاں سمجھتے ہیں اور وہی اس حوالے سے معاملات سنبھالیں گے، کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے سابق کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرے گا اور ان سے رہنمائی بھی لیتا رہے گا۔

مزید : کھیل