قومی اسمبلی کا اجلاس17 اکتوبرکو طلب،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کےپروڈکشن آرڈربھی جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان قومی اسمبلی نے کہاہے کہ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے17 اکتوبرکو اجلاس طلب کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیانیوز‘‘ کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے کہاہے کہ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے17 اکتوبرکو اجلاس طلب کیا،اجلاس کے لئے سپیکر اسد قیصرنےاپوزیشن لیڈرو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کےپروڈکشن آرڈربھی جاری کیے ہیں ،اپوزیشن نےاجلاس بلانےکیلئےریکوزیشن جمع کرائی تھی، مطالبات پورےکرنےکےباوجودپارلیمنٹ کےباہراجلاس سمجھ سےبالاترہے، پارلیمنٹ کےباہراجلاس بلاناپارلیمانی روایات کےمنافی ہے۔