گھر کے پیچھے سینکڑوں مرے ہوئے کتے برآمد، آخر وہاں کیسے پہنچے؟ جانئے

گھر کے پیچھے سینکڑوں مرے ہوئے کتے برآمد، آخر وہاں کیسے پہنچے؟ جانئے
گھر کے پیچھے سینکڑوں مرے ہوئے کتے برآمد، آخر وہاں کیسے پہنچے؟ جانئے

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)گھر میں کتے رکھنے کا رواج کم و بیش ہر جگہ پایا جاتا ہے، اور مغرب میں یہ رواج کچھ زیادہ ہے، مگر امریکی ریاست آرکنسا کے ایک گھر سے تواتنے کتے برآمد ہو گئے کہ جان کر آپ یقین ہیں نہیں کر پائیں گے۔ اور مزید حیرتناک بات یہ ہے کہ جتنے کتے زندہ برآمد ہوئے اُس سے کہیں زیادہ مردہ حالت میں پائے گئے۔

فوکس نیوز کے مطابق ریاست آرکنسا کے علاقے مونٹی سیلو کے ایک گھر کے پچھلے باغیچے سے سینکڑوں کتوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ یہ مردہ کتے اور اُن کی باقیات پلاسٹک کے تھیلوں اور ڈبوں میں بند کر کے رکھی گئی تھیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس گھر میں کتوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی خبر ملی تھی، جو آس پاس گھروں کے لئے پریشانی کا سبب بن رہے تھے۔یہ ہر وقت بھونکتے رہتے تھے اور بعض اوقات لوگوں پر حملہ بھی کرتے تھے۔

پولیس گئی تو زندہ کتوں کا مسئلہ حل کرنے تھی مگر وہاں مردہ کتوں کی ناقابل یقین تعداد دیکھ کر بیچارے اہلکاروں کے بھی ہوش اُڑ گئے۔ گھر میں تقریباً 60 کتے زندہ حالت میں موجود تھے جبکہ سینکڑوں کتوں کی باقیات پلاسٹک کے تھیلوں اور ڈبوں میں بند تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گھر لاوارث اور بیمار کتوں کی پناہ گاہ بن چکا تھا۔لوگ ناپسندیدہ یا بیمار کتوں کو یہاں چھوڑ جاتے تھے اور یہ سلسلہ سالہاسال سے چل رہا تھا۔گھر کا مالک ان کتوں کی خوراک کا بندوبست کرتا تھا اور اسے ان کی دیکھ بھال کے لئے بڑی تعداد میں عطیات بھی مل جاتے تھے۔ وہ مرنے والے کتوں کو بھی اپنے گھر کے پچھلے حصے میں زمین کھود کر دبا دیتا تھا یا پلاسٹک کے تھیلوں اور ڈبوں میں بند کر کے رکھ دیتا تھا جس کے باعث سینکڑوں کتوں کی باقیات گھر میں جمع ہو چکی تھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس