موٹے لوگ گدھوں پر نہ بیٹھیں۔۔۔ بڑے یورپی ملک نے غیر متوقع اعلان کردیا۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ جانئے

موٹے لوگ گدھوں پر نہ بیٹھیں۔۔۔ بڑے یورپی ملک نے غیر متوقع اعلان کردیا۔۔۔ وجہ ...
موٹے لوگ گدھوں پر نہ بیٹھیں۔۔۔ بڑے یورپی ملک نے غیر متوقع اعلان کردیا۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایتھنز(نیوز ڈیسک)سیرو سیاحت کے لئے جائیں تو ساتھ بھاری سامان کی موجودگی ایک بڑی مصیبت ہے، لیکن اگر آپ یونانی جزیرے سانتورینی کی سیر کو جانا چاہتے ہیں تو آپ کا اپنا وزن بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ جی ہاں، یونانی حکومت نے ایک نیا قانون متعارف کروادیا ہے جس کے بعد موٹے سیاح سانتورینی جزیرے پر جانے کی زحمت نا ہی کریں تو بہتر ہے۔ جن لوگوں کا وزن 100 کلوگرام سے زائد ہے وہ اس جزیرے کی مقبول ترین سواری یعنی گدھے کا استعمال نہیں کر سکتے، اور گدھے کی سواری کے بغیر اس جزیرے کی سیاحت ممکن نہیں۔

جزیرے سانتورینی کے دیہی ترقیات کے محکمے کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد جزیرے کے گدھوں کی حفاظت ہے۔ جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی ایک عرصے سے شور برپا کررکھا تھا کہ سانتورینی جزیرے کے گدھوں کے لئے موٹے سیاح ایک عذاب بن گئے ہیں۔ بارہا ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں کہ کسی بھاری بھرکم سیاح نے گدھے کی سواری کی جس کے نتیجے میں گدھے کی ٹانگیں یا ریڑھ کی ہڈی بری طرح متاثر ہوگئی۔

جزیرے کی اونچی نیچی ڈھلوانوں پر سفر کرنے کے لئے گدھا ایک مقبول سواری ہے جسے سیاح بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ نئے قانون کے نفاذ پر موٹے سیاح تو یقیناً خوش نہیں ہیں لیکن گدھے ضرور خوشی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں کہ آخر کسی کو اُن کا بھی خیال آ گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس