فیصل ایدھی پر بھی جنسی ہراساں کرنے کے الزامات

فیصل ایدھی پر بھی جنسی ہراساں کرنے کے الزامات
فیصل ایدھی پر بھی جنسی ہراساں کرنے کے الزامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی پر بھی سابق خاتون صحافی نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔


 ڈان نیوز کے مطابق عروج ضیاء نامی 34 سالہ سابق صحافی خاتون نے اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں دعویٰ کیا کہ فیصل ایدھی نے انہیں چند سال قبل اس وقت ہراساں کیا جب وہ ان سے انٹرویو کرنے کے سلسلے میں ملیں اور بعد ازاں ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ کچھ طویل بن گیا۔عروج ضیاء کے مطابق وہ فیصل ایدھی سے ایک کمیونسٹ تنظیم سے اپنے ادارے کے لیے فنڈ لینے کے سلسلے میں انٹرویو کرنے گئی تھیں اور انہیں پہلی ہی ملاقات میں کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا، فیصل ایدھی نے انہیں دفتر چھوڑنے کی پیش کش کرنے سمیت انہیں ان کے پیغامات کے جوابات دینے کے لیے بیلنس بھیجنے تک کی پیش کش کی،عروج ضیاء کے مطابق ایک مرتبہ گاڑی وہ ان کے ساتھ آفس واپس جانے کے لیے گئیں، اور آفس پہنچنے کے بعد فیصل ایدھی نے ان کے ہاتھ کو زور سے کافی دیر تک دبائے رکھا اور انہیں وین کی طرح دھکا دینے کی کوشش کی،عروج ضیاء نے بھی دعویٰ کیا کہ بعد ازاں فیصل ایدھی نے ان سے تعلقات اور دوستی کو بنیاد بنا کر فنڈ حاصل کرنے کی کوشش بھی کی اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا کہ اگر وہ ان سے بات چیت بند کردیں گی تو انہیں فنڈ ملنا مشکل ہوگا۔عروج ضیاء نے بتایا کہ انہیں فیصل ایدھی کی ایسی باتوں پر کافی پریشانی ہوئی اور وہ سوچتی رہیں کہ شاید ایسا نہ ہو، جیسا وہ سمجھ رہی ہیں، ان کے مطابق وہ یہ سمجھتی رہیں کہ شاید فیصل ایدھی انہیں اچھا محسوس کرانے کے لیے ایسا کر رہے ہوں، تاہم وہ غلط تھیں۔عروج ضیاء کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت احساس ہوا کہ فیصل ایدھی انہیں جنسی طور پر ہراساں کر رہے تھے، جب وہ لندن گئے اور وہاں سے کال کرکے انہیں کہا کہ وہ راستے میں مسلسل انہیں کال کرنے کی کوشش کرتے رہےِ کیوں کہ ان کی نظر میں وہ عام نہیں بلکہ بہت ہی خاص لڑکی ہیں۔عروج ضیاء کے مطابق انہیں ایک ایسے شخص نے جنسی طور پر ہراساں کیا، جو سماجی کاموں کے حوالے سے شہرت رکھنے سمیت ایک انتہائی معزز شخص کے بچے ہیں۔دوسری جانب فیصل ایدھی نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔

پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عروج ضیاء نامی کسی بھی خاتون کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا،فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو عروج ضیاء کو جانتے ہیں اور نہ ہی انہیں اس کا علم ہے کہ ان پر کس نوعیت کے اور کیوں الزامات لگائے ہیں۔


 

مزید :

قومی -