بھارتی فورسزکی گاؤں سکھیال پرفائرنگ، ایک شہری شدید زخمی, پاکستان رینجرز کا بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ

بھارتی فورسزکی گاؤں سکھیال پرفائرنگ، ایک شہری شدید زخمی, پاکستان رینجرز کا ...
بھارتی فورسزکی گاؤں سکھیال پرفائرنگ، ایک شہری شدید زخمی, پاکستان رینجرز کا بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فورسز کی سیالکوٹ سیکٹر کے گاؤں سکھیال پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ پاکستان رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ سیکٹر کے گاؤں سکھیال پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہری محمد حنیف شدید زخمی ہوا جو اس وقت کھیتوں میں کاشت کاری کررہا تھا،45 سالہ حنیف علاقہ بجوات کے گاؤں سکھیال کا رہائشی ہے۔ زخمی شہری کا بھتیجا بھی گزشتہ سال بھارتی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا,زخمی شہری کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان رینجرز کا بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا ہے،فلیگ میٹنگ کا مطالبہ ورکنگ باؤنڈری پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔

مزید : قومی