ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں مرجانیوالا کہانی نہیں لکھتا : محسن شاہنواز رانجھا کا صاف پانی کمپنیز سکینڈل پر ردعمل

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں مرجانیوالا کہانی نہیں لکھتا : محسن شاہنواز رانجھا ...
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں مرجانیوالا کہانی نہیں لکھتا : محسن شاہنواز رانجھا کا صاف پانی کمپنیز سکینڈل پر ردعمل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک دیوالیہ نکال دیا ،ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ جو مرجاتاہے وہ کہانی نہیں لکھتا ، کہانی وہ لکھتاہے جوزندہ رہتا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے ، اس لئے بہت اچھی بات ہے کہ یہ بیرون ملک سے پیسہ واپس لے کر آئیں ،انہوں نے کہا کہ پیسہ واپس لینے کی بات ایسے ہی ہے جیسے یہ نواز شریف کے پانامہ کیس میں باتیں کرتے رہے جس سے کچھ نہیں نکلا ، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور ان کے بچوں کا احتساب تو کیا جاتاہے لیکن پرویز خٹک کی کرپشن کے حوالے سے جو جنر ل(ر) حامد نواز نے استعفیٰ دیا تھا، کیا نیب کی جانب سے ان کو بلا کرنہیں پوچھنا چاہئے ؟صاف پانی کمپنی سکینڈل کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہاں پر ہمیشہ سے یہ ہوتا آیاہے کہ جو بندہ مرجاتا ہے وہ کہانی نہیں لکھتا بلکہ جو زندہ رہتاہے وہ کہانی لکھتاہے اور یہاں یہی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پشاور کا ٹھیکدار اینٹی کرپشن پنجاب کا اشتہاری ہے ، میں سوال کرتاہوں کہ اس کو میٹرو پشاور کا ٹھیکہ کیوں دیا گیا؟

مزید : قومی