احتساب پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں ، تحریک انصاف خیال رکھے کہیں عمرا ن خان خودکشی نہ کرلیں!شہلا رضا

احتساب پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں ، تحریک انصاف خیال رکھے کہیں عمرا ن خان ...
احتساب پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں ، تحریک انصاف خیال رکھے کہیں عمرا ن خان خودکشی نہ کرلیں!شہلا رضا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کرلوں گا اس لئے تحریک انصاف خیال کرے کہیں عمران خان خودکشی نہ کرلیں! احتساب پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے ، پیپلز پارٹی والے ہمیشہ سے احتساب کا سامنا کررہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے ، وہ اپنی باتوں سے یوٹرن لے لیتے ہیں، عمران خان کو معلوم تھا کہ ان کا وزیر اعلیٰ عدالت میں معافی مانگنے والا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے عثمان بزدار کوتبدیلی کانشان قرار دیدیا، عمران خان کہتے تھے کہ میں قرضہ لینے کی بجائے خودکشی کرلوں گا اس لئے تحریک انصاف خیال کرے کہیں عمران خان خودکشی نہ کرلیں! ان کا کہنا تھا کہ احتساب پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے ، پیپلز پارٹی والے ہمیشہ سے احتساب کا سامنا کررہے ہیں۔ آصف زرداری جیل میں رہے لیکن ان پر کچھ ثابت نہیں ہوسکا ، اس لئے ہم احتساب ڈرنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے تحریک انصاف کی جانب سے دوسو ارب ڈالر ٹرانزکشن کی کاپیاں لگائی جاتی تھیں ، اب وہ پیسہ کدھر گیا اور اس پیسے کوباہر سے واپس کیوں نہیں لاتے ۔ شہلارضا نے کہا کہ اس وقت صورتحال بہت خراب ہے ، مہنگائی کا سیلاب آچکاہے اور چھ ہفتوں میں 2800ارب روپے کا نقصان ہوچکاہے ،یہ سب کچھ وزراءکے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نتیجہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف پنجاب میں آپریشن پہلے بھی ہوئے ہیں ایسے اقدامات پر ہی رانا ثنا ءاللہ کولوگ رانا پلازہ بھی کہتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کرنے جارہی ہے اس کے مطابق سرکاری اداروں سے لوگوں کونکالا جائیگا اور اداروں کی نجکاری کی جائیگی جس سے لوگ بیروز گارہونگے ۔

مزید : قومی