”محمد عباس کو اب موقع دینا چاہئے کہ وہ۔۔۔“ سعید اجمل نے نوجوان فاسٹ باﺅلر کیلئے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا، جان کر آپ بھی ان کی بھرپور حمایت کریں گے

”محمد عباس کو اب موقع دینا چاہئے کہ وہ۔۔۔“ سعید اجمل نے نوجوان فاسٹ باﺅلر ...
”محمد عباس کو اب موقع دینا چاہئے کہ وہ۔۔۔“ سعید اجمل نے نوجوان فاسٹ باﺅلر کیلئے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو گیا، جان کر آپ بھی ان کی بھرپور حمایت کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی سازگار کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد عباس کو ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ”اگر انہیں ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا تو وہ انگلینڈ میں بہت کام آ سکتے ہیں کیونکہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ان جیسے باﺅلرز کیلئے بہت سازگار ہیں۔ سعید اجمل نے کہا کہ محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں بہت کامیابی ملی ہے اور انہیں اسی پر توجہ دینی چاہئے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 نہ کھیلیں، بلکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مختصر فارمیٹ کرکٹ کھیلنا ان کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔

سعید اجمل نے بلال آصف کی کارکردگی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ پاکستان کو آف سپنر کی اشد ضرورت تھی جو بلال آصف کی صورت میں مل گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بلال آصف کی کارکردگی قابل ذکر نہیں تھی اور انہوں نے اتنی وکٹیں بھی حاصل نہیں کی تھیں جبکہ سلیکٹر کے پاس بھی کئی آپشنز موجود تھیں۔ تاہم انہوں نے آصف کو منتخب کیا جس نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دکھایا، اس اسے ٹیم میں جگہ پکی کرنے کیلئے اس کارکردگی کو برقرار رکھنا ہو گا۔

مزید : کھیل