پیٹ میں شدید درد، ڈاکٹروں نے چیک کیا تو پیٹ سے ایسی چیز نکل آئی جو آپ کے پیٹ میں بھی پہنچ سکتی ہے۔۔۔پڑھیے اور احتیاط کریں

پیٹ میں شدید درد، ڈاکٹروں نے چیک کیا تو پیٹ سے ایسی چیز نکل آئی جو آپ کے پیٹ ...
پیٹ میں شدید درد، ڈاکٹروں نے چیک کیا تو پیٹ سے ایسی چیز نکل آئی جو آپ کے پیٹ میں بھی پہنچ سکتی ہے۔۔۔پڑھیے اور احتیاط کریں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(نیوز ڈیسک) ٹوتھ پک دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال ہوتی ہے لیکن اس چینی بڑی بی نے نجانے کیا حرکت کی کہ ٹوتھ پیک اس کے پیٹ میں پہنچ گئی، اور پھر یہ درد سے بلبلاتی ہوئی ہسپتال جا پہنچی۔

میل آن لائن کے مطابق 57 سالہ خاتون چند دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلاءتھی۔ جب اُسے ہسپتال لیجایا گیا تو وہ درد سے تڑپ رہی تھی۔ نان چنگ یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اینڈوسکوپی ٹیسٹ کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے معدے میں ایک ٹوتھ پیک موجود تھی جس کے باعث وہ شدید درد میں مبتلاءتھی۔

ایک ماہر سرجن نے ٹوتھ پیک تو خاتون کے جسم سے نکال دی مگر اُس سے یہ نہیں اگلوا سکا کہ ٹوتھ پک جسم کے اندر کیسی پہنچی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے بالکل معلوم نہیں کہ ٹوتھ پک کیسے اس کے پیٹ میں پہنچی۔ بہرحال، اب اس کی حالت بہت اچھی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے کوئی اندرونی زخم نہیں آیا ورنہ انفیکشن کے باعث مسئلہ بہت سنگین ہو جاتا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت