دو برہنہ عورتیں سرعام جسم پر جام لگا کر کیوں بیٹھی ہیں؟ سب حیران و پریشان وجہ کیا ہے ؟جانئے

دو برہنہ عورتیں سرعام جسم پر جام لگا کر کیوں بیٹھی ہیں؟ سب حیران و پریشان وجہ ...
دو برہنہ عورتیں سرعام جسم پر جام لگا کر کیوں بیٹھی ہیں؟ سب حیران و پریشان وجہ کیا ہے ؟جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) برطانوی شہر مانچسٹر کے مرکز میں مشہور باکلیز بینک کے عین سامنے دوپہر کے وقت دو خواتین نے ایک ایسی عجیب و غریب حرکت کر ڈالی کہ سارے شہر کو حیران کر دیا۔ یہ دونوں ایک بنچ پر بالکل برہنہ حالت میں بیٹھی تھیں اور سارے جسم پر جام لگا رکھا تھا۔

مانچسٹر ایوننگ نیو زکے مطابق ان خواتین کو اس حال میں دیکھ کر لوگ ان کے ارد گرد جمع ہونے لگے اور پولیس کو بھی بلوا لیا گیا۔ اس دوران آس پاس کے دکانوں سے بھی لوگ آ کر انہیں دیکھتے رہے اور بہت سے لوگوں نے ان خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

پولیس کے آنے پر ان خواتین نے اپنے پاس موجود ایک تھیلے میں سے سفید چادر نکالی اور خود کو اس میں لپیٹ لیا۔ بعد ازاں پولیس انہیں پوچھ گچھ کے لئے اپنے ساتھ لے گئی ۔یہ برہنہ جسم پر جام مل کر پرہجوم چوک میں کیوں بیٹھی تھیں، ہر کوئی یہ جاننے کے لئے بے تاب تھا۔ پولیس سے اس سلسلے میں بات کی گئی مگر اُن کا کہنا تھا کہ خواتین سے پوچھ گچھ مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں کچھ بتایا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس