”فخر زمان اور ان کے گھر والوں کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا کیونکہ۔۔۔“ پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد دبئی سے بڑی خبر آ گئی

”فخر زمان اور ان کے گھر والوں کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا کیونکہ۔۔۔“ پہلا ...
”فخر زمان اور ان کے گھر والوں کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا کیونکہ۔۔۔“ پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد دبئی سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آنے سے روک دیا گیا ہے اور فخر زمان کو ٹیم کیساتھ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے کل پاکستان آ رہے تھے تاہم انہیں پاکستان آنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو امام الحق کی انجری کے باعث روکا گیا ہے جو آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان اور ان کے اہل خانہ نے جمعے کی کنفرم ٹکٹس حاصل کر رکھی تھیں تاہم اب وہ واپس نہیں آ سکیں گے اور دبئی میں ٹیم کیساتھ ہی رہیں گے۔

مزید :

کھیل -