لاہور:باپ کی بیٹی سے جنسی زیادتی کی کوشش،بیٹی عزت بچانے کی خاطر تیسری منزل سے کود گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساندہ میں درندہ صفت نے اٹھارہ سالہ بیٹی مہک سے مبینہ طور پرزیادتی کی کوشش کی تو بیٹی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکے اپنی عزت بچائی،مہک علی کوطبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس پی علامہ اقبال ٹاﺅن سید علی اطلاع ملنے کے فوری بعد میو ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مہک اور اسکی والدہ سے بیان لینے کے بعد مہک کے باپ غضنفر علی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مہک کی والدہ سعیدہ بی بی نے بتایا ہے کہ اس کے شوہر غضنفر علی نے اپنا گھر بیچ کر ساندہ میں تیسری منزل پر کمرے کرایے پر لیے ہوئے ہیں۔چند روز قبل غضنفر کے بھانجا زوہیب مہک علی کو غیر اخلاقی ویڈیو دکھاتا اور اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش کرتا اس بات پر اس کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا۔ اس بات پر گھر میں کافی جھگڑا ہو ا۔ گزشتہ روز رات جب تمام اہل خانہ کمرے میں سور ہے تھے تو رات اڑھائی بجے اچانک چیخ پکار کی آواز سنائی دی جس کے بعد مہک علی دوڑ کر چھت پر چلی گئی اورچوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔اس کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں پر مہک نے واویلا کیا کہ اس کے باپ نے اس کے ساتھ زیادتی کی کو شش کی ہے جبکہ اس کے باپ نے ڈاکٹرزکو بتایا کہ اس کی بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ڈاکٹرز نے بچی کی بات کا یقین نہیں کیا کہ کوئی باپ اپنی حقیقی بیٹی کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے اور پولیس کو اس کی اطلاع نہیں دی۔گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی تب ایس پی علامہ اقبال ٹاﺅن سید علی خود میو ہسپتال پہنچے جہاں زخمی مہک سے ملاقات کر کے اس سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کی تو اس نے باپ کی درندگی کی کہانی بیان کی تب پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اس کے باپ غضنفر کو فوری حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔