20سالہ لڑکی گھر کاکام کرتے ہو ئے گر کر جاں بحق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ساندہ کے علاقہ میں 20سالہ دوشیزہ گھرمیں کام کرتے ہوئے گرنے سے جاں بحق ،پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کرضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ساندہ کی رہائشی 20سالہ مریم بی بی اپنے گھر کے اندر صفائی کررہی تھی کہ اچانک سیڑھیوں سے پاﺅں پھسلنے کی وجہ سے سر میں چوٹ آنے پر بے ہوش ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی ۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے پہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔