لاہور:ٹریفک حادثہ،2افراد جاں بحق،3زخمی

لاہور:ٹریفک حادثہ،2افراد جاں بحق،3زخمی
لاہور:ٹریفک حادثہ،2افراد جاں بحق،3زخمی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)رائیونڈ کے علاقہ میں تیز رفتار ڈمپرکی ٹکر سے چنگ چی سوار 3افراد زخمی اور 2جاںبحق ہوگئے ،پولیس نے ریسکیو کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتا ل اور لاشوں کومردہ خانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ جیابگا روڈ پر بے قابو ہوتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے چنگ چی رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے اس پر سوار پانچ افراد میں سے تین زخمی ہوگئے جبکہ دوموقع ہی پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگیا۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کے ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈمپر اپنے قبضہ میں لے کر ڈرائیو ر کی تلاش شروع کردی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور