روٹی کے پیسے کم دینے پر ہوٹل مالک نے گاہکوں پر فائرنگ کر دی

روٹی کے پیسے کم دینے پر ہوٹل مالک نے گاہکوں پر فائرنگ کر دی
روٹی کے پیسے کم دینے پر ہوٹل مالک نے گاہکوں پر فائرنگ کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیکٹری ایریاکے علاقہ میں ہوٹل پر آئے ہوئے 3گاہکوں کو روٹی کھانے کے بعد پیسے کم دینے پر مالک نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ قینچی امرسدھومیں موجود ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیے آئے گاہکوں شبیر،تاج دین اور اشرف نے بل ادائیگی کے دوران 20روپے کم دئیے جس پر ہوٹل مالک ابرار نے غصہ میں آکر اپنے ساتھی جبار کے ساتھ مل کر ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں گاہک زخمی ہوگئے جبکہ مالک اپنے ساتھی کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کے بیان قلمبند کرلیے تاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

مزید : جرم و انصاف