سینیٹر مشاہد اللہ اور فواد چوہدری کی لفظی جنگ , حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیاجان کر مشاہد اللہ کے ہوش اڑ جائیں گے

سینیٹر مشاہد اللہ اور فواد چوہدری کی لفظی جنگ , حکومت نے بڑا اقدام اٹھا ...
سینیٹر مشاہد اللہ اور فواد چوہدری کی لفظی جنگ , حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیاجان کر مشاہد اللہ کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے سینیٹ میں گرما گرمی کے بعد حکومت نے بڑا کام کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بھائی ساجد اللہ سٹیشن منیجر لندن کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی ساجد اللہ کو سٹیشن منیجر لندن کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان طلب کرلیا ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے لندن میں تعینات مشاہد اللہ کے بھائی کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بذریعہ میل ساجد اللہ کو پاکستان واپسی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، ساجد اللہ کو پی آئی اے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سٹیشن پر تعیناتی کا دورانیہ 3 سال ہے، ساجد اللہ اپنی تعیناتی کی مدت 3 سال مکمل کر چکے ہیں تاہم ساجد اللہ کو کسی کے کہنے یا دباو پر واپس نہیں بلایا گیا۔

سینیٹر مشاہداللہ خان کے بھائی ساجداللہ خان لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے سٹیشن منیجر کے عہدے پر تعینات تھے تاہم بدھ کو انہیں اپنا عہدہ چھوڑ کر فوری طور پر پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ۔ ساجداللہ خان کو نہ تو کوئی نوٹس دیا گیا اور نہ ہی ان کا متبادل بھجوایا گیا جس کے باعث پی آئی اے کو ہیتھرو ایئر پورٹ پر آپریشنز میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 ساجداللہ خان نے حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اچانک حکم نامے پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کسی افسر کا ٹرانسفر ہوتا ہے تو اس سے پہلے 2 مہینے کا وقت دیا جاتا ہے تاکہ نیا افسر جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکے ۔ ساجداللہ خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجھے تو اتنا ٹائم بھی نہیں دیا گیا کہ اپنے مالک مکان کو ہی نوٹس دے سکوں اور اپنا سامان پیک کرسکوں، شاید مجھے مشاہداللہ خان کا بھائی ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔