لاہور:قتل کے کیس کی پیروی کرنے پرمخالفین نے فائرنگ کر کے22سالہ نوجوان کو قتل کردیا

لاہور:قتل کے کیس کی پیروی کرنے پرمخالفین نے فائرنگ کر کے22سالہ نوجوان کو قتل ...
 لاہور:قتل کے کیس کی پیروی کرنے پرمخالفین نے فائرنگ کر کے22سالہ نوجوان کو قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہدرہ کے علاقے میں 22سالہ نوجوان دیرینہ دشمنی کی بناءپرمخالفین کی فائرنگ سے قتل، ورثا کالاش شاہدرہ چوک میں رکھ کراحتجاج،پولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عدالت سے پیشی بھگت کر آنے والے 22سالہ عثمان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر ورثانے لاش مین چوک شاہدرہ میں رکھ کر احتجاج شروع کردیااورپولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی شروع کر دی ،احتجاج کے نتیجے میں میں روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کوانصاف کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا بعد ازاں پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی لواحقین کے مطابق عثمان کے چندی نامی دوست کو 2ماہ قبل زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا اور مقتول عثمان اس کیس کی پیروی کررہاتھا۔مخالفین کی جانب سے اس کو دھمکیاں دی جاتی رہی کہ کیس کی پیروی کرنا چھوڑ دوورنہ تمہاراحشربھی تمہارے دوست جیساہو گااور آج عدالت کی تاریخ سے واپسی پراس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مزید : جرم و انصاف