سی ایس ایس کے تحریری امتحان کانتیجہ جاری، کامیابی کی شرح 3فیصد سے بھی کم رہی

سی ایس ایس کے تحریری امتحان کانتیجہ جاری، کامیابی کی شرح 3فیصد سے بھی کم رہی
سی ایس ایس کے تحریری امتحان کانتیجہ جاری، کامیابی کی شرح 3فیصد سے بھی کم رہی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2019کے امتحان کا تحریری نتیجہ جاری کردیا ،صرف صرف 2.56فیصدامیدوارکامیاب ہوسکے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سی ایس ایس 2019 کے امتحان کاتحریری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔ امتحان میں صرف 2.56فیصدامیدوارکامیاب ہوسکے۔ 23 ہزار 403 امیدواروں نے سی ایس ایس کے امتحان کیلئے درخواستیں جمع کرائیں تھیں جبکہ14 ہزار 521 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے سی ایس ایس کے تحریک امتحان کے نتائج کے مطابق صرف 372 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔

مزید : قومی


loading...