”میری اپنی ساس سے زیور لوٹ لیا گیا تو ازدواجی زندگی ،،،“آئی جی سندھ کلیم امام نے ایسا اعتراف کر لیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

”میری اپنی ساس سے زیور لوٹ لیا گیا تو ازدواجی زندگی ،،،“آئی جی سندھ کلیم ...
”میری اپنی ساس سے زیور لوٹ لیا گیا تو ازدواجی زندگی ،،،“آئی جی سندھ کلیم امام نے ایسا اعتراف کر لیا کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈاکوﺅں کے ہاتھ ساس کا زیور لٹ جانے کے بعد اونچ نیچ کا شکار ازدواجی زندگی کا اعتراف کرلیا۔انہوں نے کہا کراچی میں میری اپنی ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو ازدواجی زندگی کیسی ہو گی۔

پولیسنگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں اور میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جا چکا ہے ،شہر قائد میں بڑے جرائم کو تو کم کر دیا ہے لیکن سٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے جس کی وجوہات الگ الگ ہیں جن کا سدباب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برے لوگوں کو پولیس والا برا ہی لگنا چاہیے لیکن اچھے لوگوں کو اچھا لگنا چاہیے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...