بابر اعظم کپتان بن گئے

بابر اعظم کپتان بن گئے
بابر اعظم کپتان بن گئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو وسطی پنجاب کی ٹیم کی قیادت مل گئی۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کپتانی کے فرائض بابر اعظم انجام دینگے جبکہ احمد شہزاد نائب کپتانی کے فرائض انجام دینگے۔دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل، کامران اکمل، رضوان، سعد نسیم، فہیم اشرف،فاسٹ باولر حسن علی، نسیم شاہ، وقاص مقصود، احمد بشیر، بلال آصف، ظفر گوہر، عثما ن قادر اور علی شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 13اکتوبر سے فیصل آباد میں ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...