سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کادہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کادہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کادہشت گرد گرفتار

  


سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے سکھر سے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے جدید اسلحہ، بارود اور دیگراشیاءبر آمد ہوئیں ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سی ٹی ڈی کا شکارپور لنک روڈ سکھر پر کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے مقابلہ ہوا جس کے بعد اس کوگرفتار کرلیا گیا ۔ دہشت گرد کے قبضہ جدید اسلحہ ، باردواور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔ دہشتگرد 2016میں خان پور عید گاہ میں بم دھماکے کامرکز ی ملزم ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خان پور خود کش حملہ آوروں کو پہنچایا تھا جہاں بم دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی ہوئے تھے ۔

مزید : قومی


loading...