پرائس مجسٹر یٹس کا منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، ہزاروں روپے جرمانہ
لاہور(سٹی رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کے دوران 14فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور18کو حراست میں لیا اور اُن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے،16افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 48 ہزار 5سوکے جرمانے بھی کئے گئے۔ دریں اثناء اے سی ماڈل ٹاؤن نے ٹاؤن شپ کالج روڈ پرایک قصاب کواوورچارجنگ پر10000 روپے کا جرمانہ عائد کیا، انڈوں کا ریٹ آویزاں نہ کرنے پر عسکری سٹور کے مینجر کو 5000 روپے جرمانہ کیا۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے رائزن فتح گڑھ سٹور کی چیکنگ کی،چاول زیادہ قیمت پر فروخت کرنے پر 20000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔