وزیر اعظم کی چین میں پذیرائی قابل ستائش ہے،ثوبیہ کمال

وزیر اعظم کی چین میں پذیرائی قابل ستائش ہے،ثوبیہ کمال

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چین کے دورے پر ملنے والی پذیرائی قابل ستائش اور لائق تحسین ہے جس کی وجہ سے پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی، چین ہمارا دیرینہ ہمسایہ ملک ہے اور چین کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ا

نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ خطے کی صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو کشمیر کی صورتحال پر بھی دور رس نتائج مرتب کرے گا، کشمیر صرف پاک بھارت نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ میں چین کی کشمیریوں کی حمائیت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کشمیر کے مسئلے پر چین خطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملکی ترقی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اُن کا دورہ چین اس سلسلے کی ایک کڑی ہے وزیر اعظم کے بیرونی دورے ملکی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے، چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہے، دونوں ملک اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا چینی قیاد ت نے جس طرح استقبا ل کیا اس سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے پوری دنیا میں وزیر اعظم عمران خان کو پذیرائی مل رہی ہے۔

ثوبیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1