جنرل ہسپتال میں ہڑتال کے دوران 60سالہ خاتون کا فوری علاج معالجہ

جنرل ہسپتال میں ہڑتال کے دوران 60سالہ خاتون کا فوری علاج معالجہ

  



لاہور (پ ر)ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے دوران سندھ سے علاج معالجہ کیلئے آئی ہوئی 60سالہ خاتون کو لاہور جنرل ہسپتال میں فوری تشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 60سالہ خورشید بی بی جو میر پور خاص سندھ کی رہائشی ہے، جمعرات کے روز اسے علاج معالجہ کیلئے نیورو سرجری آؤٹ ڈور میں لایا گیا جہاں سینئر ڈاکٹر نے طبی معائنہ کے بعد ایم آر آئی تجویز کیا۔ مریضہ کی بیٹی نیلم نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر سردار الفرید ظفر سے درخواست کی اسے ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے تین ہفتوں کا ٹائم دیا گیا ہے۔ اتنے دن یہاں قیام کرنا ان کے لئے مشکل ہے جس پر پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے فوری طور پر ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا جس پر مریضہ کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کو دعائیں دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...