انسداد ڈینگی مہم میں ہر فردکو بھرپورکرداراداکرنا ہوگا، اصغر جوئیہ

  انسداد ڈینگی مہم میں ہر فردکو بھرپورکرداراداکرنا ہوگا، اصغر جوئیہ

  



لاہو(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے این ڈی بوائز ہائی سکول اچھرہ میں ڈینگی سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کیا اورڈینگی آگاہی سے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کیااور اساتذہ اور طلبا میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔انہوں نے سکول انتظامیہ سے ڈینگی انتظامات کے بارے بریفنگ لی اورسکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ گھروں میں کباڑ خانوں کا صفایا کریں اورچھتوں، کولرز میں پانی جمع نہ ہونے دیں، تاکہ مچھر کی افزائش کا سبب نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی جیسے موذی مرض سے مکمل خاتمے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کریں اورڈینگی کا مکمل خاتمہ سب محکموں کے ملکر کام کرنے سے ہی ممکن ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈینگی سروئلنس، صفائی ستھرائی مہم پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو چیک کریں اورڈینگی لاروا جہاں سے برآمد ہو، وہاں سپرے کے عمل کو یقینی بنائیں اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں جن علاقوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہیں فوری اٹھوائیں اور علاقے کو کلئیر کروایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...