بیماریوں سے بچنے کے لئے سماجی رویوں کو بدلنا ہو گا،ہارون جہانگیر

    بیماریوں سے بچنے کے لئے سماجی رویوں کو بدلنا ہو گا،ہارون جہانگیر

  



لاہور(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤیقینی بنانے کیلئے ہمیں اپنے سماجی رویوں کو بدلنا ہوگا۔ہر سال سینکڑوں مریض صابن سے ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے بڑی تعداد بچوں کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 15 اکتوبر عالمی سطح پر گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کیاہے کہ ہسپتالوں،اسکولوں، کالجوں اور پبلک مقامات پر صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت کو بنانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان نے آج ڈی جی آفس میں منعقدہ ہیلتھ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فرم میں یونیسف واش سے ڈاکٹر صباحت،عالمی ادارہ صحت سیڈاکٹر یحی گلزار، ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر شہباز،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر سروسز ڈاکٹر ندیم احمد، ڈاکٹر عاقب نذیر،ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر ید اللہ نے شرکت کی۔

چلڈرن اسپتال اور گنگارام سے ڈاکٹر عمارہ، ڈاکٹرخالدہ عامر اور ڈاکٹر طیبہ نے شرکت کی۔ ہیلتھ فورم میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کوچھوٹی عمر سے ہی صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنی چاہیے ڈائریا،گیسٹرو، ہیپاٹائٹس،پیٹ اور گلے کی بیماریوں صابن سے ہاتھ نہ دھونے سے جنم لیتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...